www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کے ایک شیعہ عالم دین نے ملک کے اعلی عھدہ داروں کو خط لکھ کر اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ

 اس ملک کے تکفیری وھابیوں نے شیعوں کی ۹۰ اھم شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک لیسٹ تیار کر رکھی ہے جنھیں وہ اپنی درندگی کا نشانہ بنانا چاھتے ہیں۔
مصر کے بزرگ شیعہ عالم دین نے ملک کے وزیر داخلہ کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں وھابی ٹولے نے ایک بار پھر پیروان اھلبیت(ع) کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
محمود جابر نے اپنے خط میں لکھا کہ تکفیری وھابیوں نے شیعوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر شیعہ عید غدیر کے دن جشن منائیں تو وہ ان کا خون مباح کر دیں گے۔
انھوں نے مصر کے وھابیوں کی دھمکی کو نقل کرتے ھوئے لکھا کہ انھوں نے کھا: ھم نے جو کھا ہے اسے عملی جامہ پھنائیں گے جیسا کہ ھم نے "العذرا" میں چرچ کو بم سے اڑا دیا ۔
اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی: یہ وھی لوگ ہیں جنھوں نے محمد حسن شحاتہ کو دردناک انداز میں شھید کیا۔
جابر نے وھابیوں کے شیعہ مخالف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا: ھمارے پاس دقیق رپورٹ ہے کہ اس ملک کے سلفی وھابی شیعوں کو ختم کرنے کی پوری کوشش میں ہیں۔
انھوں نے خط کے آخر میں لکھا: اس ملک کے افراطی وھابیوں نے مصر کے ۹۰ اھم شیعہ شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک لیسٹ تیار کر رکھی ہے جنھیں وہ اپنے حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا چاھتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh