فلسطین کی تحریک مزاحمت اسلامی حماس کے سینیئر عھدیدار نے صھیونی حکومت کی جانب سے یھودی بستیوں کی
تعمیر کا عمل جاری رھنے پر خبردارکیا ہے ۔
فلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک سیاسی دفتر کے رکن " عزت الرشق " نے صھیونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو یھودی بنائے جانے اور کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھے جانے پرخبر دار کرتے ھوئے کھا کہ اس عمل کے جاری رھنے سے ان علاقوں کی صورتحال دھماکہ خیز ھوجائے گي ۔
صھیونی حکومت ، مسجد الاقصی کی تقسیم اور اسے یھودی علاقے میں تبدیل کرنے کے لئے اس مسجد کے خادمین اور طلبہ پر دباؤ ڈالنے کے ذریعے اپنی من مانی کررھی ہے اور انتھا پسند صھیونیوں کو مسجد میں داخل ھونے کی اجازت دینے اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے درپے ہے۔