امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی گھنٹوں سے ڈاوٴن ہے خدشہ ہے کہ اسے ھیک کرلیا گیا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ جمعہ کی شام سے ڈاوٴن ہے جسے اب تک بحال نھیں کیا گیا۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ ڈاوٴن ھونے کی تحقیقات کی جارھی ہیں۔
انھوں نے اس کی وجوھات نھیں بتائیں۔این ایس اے جاسوسی کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف شدید غم وغصے کا باعث بنا ھوا ہے۔
عالمی رھنماوٴں اور اداروں کی جاسوسی کی تفصیلات سابق امریکی اھلکار ایڈورڈ سنوڈن نے وکی لیکس کے ذریعے منظر عام پر لائی تھیں۔
برطانوی اخبار گارڈين نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ 35 عالمی رھنماوٴں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رھا ہےجن میں جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر اولاند بھی شامل ہیں اور اس طرح امریکہ نے پوری دنیا میں بے اعتمادی کا بیج بودیا ہے۔