www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

روس کے ايک سينئر عھديدار کا کھنا ہے کہ امريکا دنيا ميں سب سے زيادہ جاسوسي کرنے والا ملک ہے ۔

روسي پارليمنٹ دوما ميں بين الاقوامي امور کے کميشن کے سربراہ اليکسي يوشکوف نے امريکا کي خفيہ ايجنسيوں کے ذريعے دنيا کے مختلف ملکوں کے باشندوں اور حکام کي ٹيلي فوني کال ريکارڈ کئے جانے کے واقعات کي طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امريکا دنيا ميں سب سے زيادہ جاسوسي کرنے والا ملک ہے ۔
 اس روسي عھدیدار نے کھا کہ دنيا کا کوئي بھي ملک امريکا جتني وسيع پيمانےپر جاسوسي کي سرگرميوں ميں ملوث نھيں ہے ۔
 انھوں نے کھا کہ امريکا کا يہ دعوي ہے کہ سبھي ممالک ايک دوسرے کي جاسوسي کرتے ہيں بے بنياد ہے ۔روسي پارليمنٹ ميں بين الاقوامي کميشن کے چئرمين پوشکوف نے کھا کہ امريکا کي طرح کوئي بھي ملک اتنے وسيع پيمانے پر نہ تو جاسوسي کرتا ہے اور نہ ھي دوسرے ملکوں کے شھريوں کي ٹيلي فوني گفتگو ريکارڈ کرتا ہے اسي لئے اس مسئلے پر جو تنازعہ کھڑا ھوا ہے وہ کافي وسيع پيمانے پر ہے ۔
واضح رھے کہ دنيا کے مختلف ملکوں منجملہ فرانس اور جرمني جيسے اپنے اتحادي ملکوں کے خلاف امريکا کي طرف سے جاسوسي کے خبريں سامنے آنے کے بعد عالمي سطح پر ھنگامہ بپا ھوگيا ہے اور دنيا کے بھت سے ممالک امريکا کے اس اقدام سےسخت ناراض ہيں ۔
روس کے ذرائع ابلاغ نے برطانوي اخبار گارڈين ميں چھپي رپورٹ کے حوالے سے جو سي آئي اے کے سابق کارکن اسنوڈن نے اس اخبار کو فراھم کي تھي خبردي ہے کہ امريکا نے دنيا کے پينتيس ملکوں کے اعلي حکام اور سربراھوں کے ٹيلي فوني مکالمے ريکارڈ کئے ہيں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh