www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بنگلادیش کی وزیر اعظم ملک میں جاری بحران سے نکلنے کے لئے، اس ملک کے حزب اختلاف کے رھنماؤں کے ساتھ مذاکرات کا

 ارادہ رکھتی ہیں۔
 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے نائب وزیر اعظم محبوب الحق شکیل نے کھا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے آج نیشنلسٹ پارٹی کی رھنما خالدہ ضیاء سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ قائم کیا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیدا ھونے والے بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
خالدہ ضیاء کے ترجمان معروف کمال خان نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔ بنگلادیش کے عوام بھی حکومت و اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے حل کے خواھاں ہیں۔
جمعہ کے دن بنگلادیش میں اس ملک کی نیشنلسٹ پارٹی کی کال پر عام ھڑتال ھوئی جس کی بناپر اس ملک میں تمام کاروبار زندگی ٹھپ ھوکررہ گیا تھا۔
یاد رھے کہ بنگلادیش میں عام انتخابات جنوری دو ھزار چودہ کو ھونے والے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh