www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریۂ ایران تمام ملکوں سے ایٹمی ترک اسلحہ پر تاکید کرتا ہے ۔

تھران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام والمسلیمن جناب کاظم صدیقی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات کے نئے دور کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریۂ ایران نے ایٹمی سرگرمیوں کے آغازسے ھی شفافیت کی بنیاد پر عمل کیا ہے اور ایسا کوئی کام انجام نھیں دیا ہے جو عالمی معاشرے کی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ ھو ۔
حجۃ الاسلام صدیقی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ مغرب کو چاھئے کہ مذاکرات میں اعتماد کی بحالی کا مظاھرہ کرے کھا کہ اسلامی جمھوریۂ ایران نے اپنے مذاکرات میں ثابت کردیا ہےکہ وہ فھم و بصیرت کو بروئےکار لا رھا ہے ۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے اس امر پر تاکید کرتے ھوئے کہ یورینم کی افزودگي ایران کا مسلمہ حق ہے اور طبی ، صنعتی اور زراعتی ضروریات بر طرف کرنے کے لئے جوہری ٹکنالوجی سےاستفادہ ، ملک کی ترقی میں اھمیت کا حامل ہے کھا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں ماضی کی مانند جوھری توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی کے زیر نگرانی انجام پارھی ہیں ۔
انھوں نے اسی طرح مغربی ملکوں میں جاری بحرانی اقتصادی صورتحال اور اسلامی جمھوریۂ ایران کے ساتھ بھت سے ملکوں کی جانب سے تعلقات سازگار بنانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران مذاکرات میں کمزور اور لچکدار موقف کے ساتھ شرکت نھيں کرتا ہے اور مغربی ملکوں کو چاھئے کہ وہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر منطقی پابندیاں ختم کریں ۔
تھران کے خطیب جمعہ نے عراق ميں جاری دھشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گردانہ واقعات ایسے میں انجام پارھے ہیں کہ بین الاقوامی اداروں نے استکباری طاقتوں کی حمایت کے سبب اس سلسلے میں کوئي عملی اقدام انجام نھيں دیاہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh