www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 ھندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموھن سنگھ نے چين کے اپنے دورے کے اختتام پر اس دورے میں چينی حکام کے ساتھ ھونے والی ملاقات پر 

اطمینان کا اظھار کیاہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموھن سنگھ نے اپنے دورۂ چین کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو ميں دونوں ملکوں کی سرحد پر ، امن کے قیام میں مدد کے لئے چین اور ھندوستان کے پر عزم ھونے پر تاکید کی ۔
ھندوستانی وزیر اعظم کے دورۂ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی دفاعی تعاون کے معاھدے پر دستخط کئے گئے جس کی رو سے چین اور ھندوستان ایک دوسرے کے خلاف فوجی اقدام نھیں کرسکیں گے ۔
منموھن سنگھ نے اس معاھدے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے چین اور ھندوستان کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی سرحد پر، امن و استحکام کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی ۔
چین اور ھندوستان نے سرحدی سیکورٹی کے سلسلے میں ھونے والے معاھدے پر دستخط کو، اپنی سرحدی کشیدگي میں کمی کی جانب اھم قدم بتایا ۔
ڈاکٹر منموھن سنگھ نے چین کو ھندوستان کا ایک بڑا ھمسایہ ملک اور ھندوستان کا ایک طاقتور اور مضبوط شریک قرار دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باھمی تعاون ميں اضافے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
 

Add comment


Security code
Refresh