www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کردستان کی لیبر پارٹی پی کے کے نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی کی حکومت نے اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو ھمارے کارکن ایک بار پھر

شمالی عراق کے راستے ترکی کی سر زمین میں داخل ھو جائیں گے۔
 این ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرد رھنما جمیل بابیک نے رجب طیب اردغان کی حکومت کی کردوں کے مطالبات کے بارے میں اختیار کی گئی سرد مھری کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ اگر ترکی کی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو مسلح کرد ایک بار پھر ترکی کے علاقے میں داخل ھو کر ترک فوج کے خلاف کاروائیاں انجام دیں گے۔
واضح رھے کہ اپریل کے مھینے میں حکومت اور کرد رھنما عبداللہ اوجلان کے درمیان ھونے والے ایک معاھدے کے تحت ترکی میں موجود کردستان لیبر پارٹی کے کارکنان عراق کے شمالی علاقوں میں منتقل ھو گئے تھے۔
علاقائی مسائل بالخصوص شام میں پیدا ھونے والی صورتحال کے پیش نظر ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن مذاکرات سست روی کا شکار ھو گئے ہیں اور طرفین ایک دوسرے پر معاھدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh