www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فرانسیسی اخبار لیمونڈ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ملکوں کے دھشتگرد اس وقت بڑی تعداد میں شام میں موجود ہیں۔

اس اخبار نے کھا ہے کہ فرانس کے دو شھر دھشتگردوں کو شام بھیجنے کا مرکز بن چکے ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق لیمونڈ نے انٹلیجنس حوالوں سے رپورٹ دی ہے کہ چیچنیا کے انتھا پسندگروہ شام بھیجے گئےہیں اور ان کی ٹرانزیٹ دو شھروں سے ھوئي ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فرانس دھشتگردوں کو بھیجنے کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ فرانس سے شام جانے والے دھشتگردوں کی تعداد دوگنی ھوچکی ہے۔
شام میں اس وقت یورپی دھشتگردوں کی تعداد ھزاروں میں ہے اور یورپی ماھرین نے تشویش ظاھر کی ہے کہ یہ دھشتگرد ملک واپس آکر یورپی حکومتوں کے لئے مسائل کھڑے کریں گے۔ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے جھاں سے سب سے زیادہ دھشتگرد، شام بھیجے گئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh