اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مسلمانوں کے قبلۂ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر مبنی صھیونیوں کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان " مرضیہ افخم " نے آج شام اعلان کیا کہ دنیا کے مسلمانوں کے قبلۂ اول مسجد الاقصی کی تقسیم اور اس کو سازشی منصوبے کے تحت تباہ کرنے اور اس مقدس مقام پر یھودیوں کے جھوٹے مبعد کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے انتھا پسند صھیونی کے اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان " مرضیہ افخم " نے عالمی و اسلامی تنظیموں کی جانب سے فلسطینی سرزمینوں میں ادیان الھی خاص طور پر دین مبین اسلام کے مقدسات کی توھین پر مبنی اقدام کی مذمت اور اس قسم کے اقدامات کو روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ عالمی برادری ان اشتعال انگیز کاروائیوں کے سدباب کے لئے فوری اقدامات انجام دے۔
یاد رھے کہ المیادین ٹیلی ویژن چینل نے گذشتہ ھفتہ جمعرات کے دن اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ انتھا پسند صھیونی ایک سازشی منصوبے کے تحت مسجد الاقصی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس منصوبے کے مطابق مسجدالاقصی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک کو مسلمانوں اور دوسرے کو یھودیوں سے مختص کرنا چاھتے ہیں۔تاکہ یھودی اس مقام پر اپنا جھوٹا مبعد تعمیر کریں۔