فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر نے کھا ہے کہ ایٹمی اسلحہ ترک کرنے کے بارے میں صدر مملکت کی

 پیش کردہ تجویزوں کو قرارداد کے مسودے میں شامل کرلیا گيا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سربراھی نشست سے خطاب میں یہ تجویزیں پیش کی تھیں۔
ایرانی سفیر محمد خزاعی نےجمعرات کو جنرل اسمبلی میں ترک اسلحہ اور عالمی امن کمیٹی کی سالانہ نشست میں ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کی نمائندگي میں کھا کہ ناواسبتہ تحریک کی کمیٹی نے اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی کی تین تجویزوں کو مسودہ قرارداد کے طور پر مرتب کرکے ترک اسلحہ کمیٹی بھیج دیا ہے۔
محمد خزاعی نے کھا کہ یہ مسودہ قرارداد دنیا کو ایٹمی ھتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے ایک مناسب نقشہ راہ اور ایٹمی ترک اسلحہ کی حمایت میں ایک گرانقدر اور کامیاب راستہ ہے۔ انھوں نے تمام ملکوں سے اس مسودہ قرارداد کی حمایت کرنے کی درخواست کی اور کھاکہ ان تجویزوں کی منظوری سے دنیا کو ایٹمی ھتھیاروں سے پاک کرنے کی عالمی کوششوں کو تقویت پھنچے گي۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر نے ایٹمی ھتھیاروں کے مالک ملکوں کی جانب سے ایٹمی ھتھیاروں کو نابود کرنے کی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے شدید تشویش کا اظھار کرتے ھوئے مطالبہ کیا کہ ایٹمی ملکوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ھوئے ایٹمی ھتھیاروں کی جدید کاری یا انھیں دیگر ملکوں میں نصب کرے سے دستبردار ھوجانا چاھیے۔
محمد خزاعی نے کھا کہ ناوابستہ تحریک مشرق وسطی کو ایٹمی ھتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیتی ہے۔ انھوں نے صھیونی حکومت کے ایٹمی ھتھیاروں کی نابودی پر زور دیتے ھوئے کھا کہ صھیونی حکومت کو این پی ٹی معاھدے میں فوری طور پر شامل ھوجانا چاھیے اور اپنی ایٹمی تنصیبات پر آئي اے ای اے کی نگرانی شروع کروادینی چاھیے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کچھ دنوں قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراھی اجلاس سے خطاب میں یہ تجویزیں پیش کی تھیں کہ ایٹمی ھتھیاروں کے حصول، تیاری، نگھداشت اور ان سے استفادہ کرنے پر پابندی لگانے اور ایٹمی ھتھیاروں کی نابودی کے انتظامات کرنےکےلئے کنونشنوں کی تدوین کی غرض سے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کیا جائے، دوھزار اٹھارہ میں ایٹمی ترک اسلحہ کی عالمی کانفرنس کرائي جائے، اور چھبیس ستمبر کو ایٹمی ھتھیاروں کی نابودی کا عالمی دن قراردیا جائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh