فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان اور روس نے صوبہ راجستھان کے شھر جودھپور میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

ھندوستان اور روس نے صوبہ راجستھان کے شھر جودھپور میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ ھندوستان اور روس کی یہ فوجی مشقیں دس دنوں تک جاری رھیں گي۔
یہ فوجی مشقیں جو ایکس اندرا کے نام سے جاری ہیں دوطرفہ تعاون میں فروغ لانے کی غرض سے کی جارھی ہیں۔ ان مشقوں میں میکانائزد یونٹ بھی شرکت کررھے ہیں۔
ھندوستانی فوج کے ترجمان نے کھا ہےکہ ان فوجی مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل توانائیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کھا کہ یہ فوجی مشقیں نیم صحرائي ماحول میں ھورھی اور اقوام متحدہ کے تحفظ امن دائرہ کار میں آتی ہیں۔
تین سال پھلے بھی ہندوستان کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی مشقیں ھوئي تھیں جن میں روس، امریکہ، برطانیہ ، فرانس، تھالی لینڈ، اور قزاقستان نے شرکت کی تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh