تھران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کي گئي۔ خطیب جمعہ تھران نے لاکھوں نمازیوں سے
خطاب میں ایران کے خلاف بالخصوص پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مغرب کی بھانہ بازی کی مذمت کی۔
خطیب جمعہ تھران نے پانچ جمع ایک کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی موثر کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ مغرب ایٹمی پروگرام کے بھانے ایران پر دباو ڈال رھا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکی حکام کی اس بات کو مسترد کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام علاقے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انھوں نے کھا کہ امریکی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں اور وہ علاقے کی سکیورٹی کا سب سے بڑا حامی ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے عام تباھی پھیلانے والے ھتھیاروں سے استفادہ کرنے اور ان کے پھیلاؤ کے حرام ھونے کے بارے میں رھبرانقلاب اسلامی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ رھبرانقلاب اسلامی کا یہ فتوی کوئي سیاسی فتوی نھیں بلکہ ایک مذھبی فتوی ہے اور واجب العمل ہے۔
خطیب جمعہ تھران نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے کسی بھی ملک پر جارحیت نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں کچھ ممالک ایسے ہیں جنھوں نے دیگر ملکوں پر جارحیت اور قبضہ کرکے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
آیت اللہ کاشانی نے گذشتہ برسوں میں ایرانو فوبیا اور مسلمانوں میں تفرقہ اندازی کو مسلمانوں کے خلاف سامراج اور صھیونیت کی اھم ترین سازشیں قراردیا۔
خطیب جمعہ تھران نے کھا کہ مغرب اور اسلام دشمن طاقتیں تفرقہ اندازی اور جنگوں کے سھارے دین اسلام کو تشدد پسند دین ظاھر کررھی ہیں جبکہ دین اسلام دین عدل و انصاف ہے اور انتھا پسندی سے اس کا کوئي واسطہ نھیں ہے۔
انھوں نے کھا کہ اسلام اور اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف سامراج اور صھیونیزم کی دشمنی کبھی ختم نھیں ھوگي اور وہ ھر بھانے سے اسلام کے خلاف سازشیں کرتے رھیں گے۔
خطیب جمعہ تھران نے سلفی گروہ اور اسکے جرائم کو عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کا سبب قراردیا۔ انھوں نے کھاکہ وھابی فرقہ سامراج کی سازشوں کے مطابق اسلام کے نام پر مسلمانوں کے خلاف ھرطرح کے جرائم ڈھا رھا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کھاکہ سلفی فرقہ غلط اور جھوٹے افکارو نظریات کی اساس پر قائم ھوا ہے اور یہ فرقہ نہ رسول(ص) اللہ کا تابع ہے اور نہ ھی دین کا بلکہ اس بھانے صرف تشدد ڈھاتا ہے ۔
خطیب جمعہ تھران نے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتےھوئے کھا کہ حقیقی مسلمانون کو آج کے حساس حالات میں حقیقی اسلام کی تبلیغ کرنے کی کوشش کرنی چاھیے۔ انھوں نے کھاکہ ولایت فقیہ اسلام ناب محمدی کی تشریح و تبیین اور سلفی فرقے کا جھوٹ واضح کرنے کے لئے مسلمانون کے لئے بنیادی ضرورت رکھتی ہے۔