جینوا میں اسلامی جمھوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں مذاکرات کا پھلا دور اختتام پذیر ھوگيا۔
مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کے آغاز کے کچھ دیر بعد کھا کہ مذاکرات مثبت فضا میں انجام پارھے ہیں۔ ان مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھریں ایشٹیون نے شرکت کی۔
محمد جواد ظریف نے ان مذاکرات میں ایران کا جامع پکیج پیش کیا جس کا عنوان ہے " غیر ضروری بحران کا خاتمہ اور نئے افق کا آغاز" ۔ دوسرے دورے کے مذاکرات جینوا کے مقامی وقت کے مطابق ڈھائي بجے شروع ھوچکے ہیں۔ یہ مذاکرات کل بھی جاری رھیں گے۔
واضح رھے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنیوا پھنچ کر کھا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طرح سے پرامن ہے اور ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ھرگز دستبردار نھیں ھوگا۔