فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

افغانستان اور عراق میں نماز عید کے اجتماعات میں دھماکے کر کے کئی افراد کو موت گھاٹ اتاردیا ۔

دھشت گردوں نے عید کی خوشیوں کو ماندکردیا۔ افغانستان اور عراق میں نماز عید کے اجتماعات میں دھماکے کر کے کئی افراد کو موت گھاٹ اتاردیا۔ افغان صوبے لوگرمیں عید کے اجتماع میں دھماکے سے صوبائی گورنر ارسلہ جمال جاں بحق ھوگئے، جبکہ 20افراد زخمی بھی ھوئے ہیں، افغان حکام کے مطابق بم مائیکرو فون میں چھپایاگیا تھا، ارسلا جمال عید مل رھے تھے کہ دھماکا ھوگیا۔
دوسری جانب عراق میں بھی عید کے اجتماع میں دھماکا کیاگیا۔ شمالی شھر کرکوک میں نماز عید کے بعد لوگ قربانی کے لیے نکل رھے تھے کہ دھماکا ھوگیا۔ دھماکے سے 12 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ھو گئے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی منگل کو منائی جارھی ہے جبکہ امریکا اور یورپ میں پھر دو عیدیں ہیں۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی کچھ لوگ منگل کو عید قربان منائی اور امریکا میں بھی کیلنڈر کے تحت منگل ھی کو عید منائی جارھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh