قطر کے امیر نے عید الاضحی کی آمد کے موقع پر اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدارتی پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر " شیخ تمیم بن احمد آل ثانی " نے آج ٹیلی فونی گفتگو کے دوران اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ دو جانبہ تعلقات، عالم اسلام کی صورت حال، علاقے میں رونما ھونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی تعلقات کے شعبے میں میانہ روی اور منطقی ماحول کی فضا کی حاکمیت کے لئے ایران کی حکومت کی خواھش کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران اپنے ھمسایہ ملکوں خاص طور سے خلیج فارس کے علاقے کے ممالک کے ساتھ وسیع تعلقات کی اھمیت کا قائل ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اس امید کا اظھار کیا کہ مستقبل قریب میں ایران و قطر کے تعلقات میں مزید پیشرفت حاصل ھوگی۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح عالم اسلام و علاقے کی صورت حال کے بارے میں کھا کہ افسوس کے ساتھ کھنا پڑھتا ہے کہ آج مشرق وسطی کے حساس علاقے میں انتھا پسندی ، فرقہ واریت ، تشدد اور دھشتگردی کو ھوا دی جارھی ہے اور حتمی طور پر علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے دائرے میں اس خطرناک لعنت کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات انجام دیں۔
قطر کے امیر نے بھی اسلامی جمھوریہ ایران کے نقطہ ھائے نظر پر تاکید کرتے ھوئے اس حوالے سے ملکوں خاص طور پر ایران و قطر کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔