شام کے شمالی شھر ادلب کے مضافاتی علاقے میں دھشتگردوں کے بم دھماکے میں ساٹھ افراد جاں بحق اور نوے سے زائد زخمی ھوگئے۔
فارس نیوز کے مطابق ادلب کے شھر درکوش میں تکفیری دھشتگردوں نے کار بم دھماکہ کیا جس میں ساٹھ افراد جاں بحق اور نوے سے زائد زخمی ھوئے۔
ادھر شام کی فوج نے ادلب صوبے میں درجنوں دھشتگردوں کو ھلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے حمص میں باب ھود کے علاقے میں بلدیہ سمیت دیگر سرکاری عمارتوں نیز مذھبی عمارتوں کو آگ بھی لگا دی۔