اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گروپ 1+5 اور ایران کے مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں
شرکت کے لئے جنیوا پھنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں منگل اور بدھ دو دن مذاکرات جاری رھیں گے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ایرانی وزیر خآرجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کریں گے۔
ایرانی وزير خارجہ کی ھمراہ ٹیم میں نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی، یورپ اور امریکی امور کے ڈائریکٹر مجید تخت روانچی، وزارت خارجہ کے اقتصادی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرحمید بعیدی نژاد، وزیر خارجہ کے مشیر داؤد محمد نیا اور ایران کے جوھری ادارے کے اھلکار محمد امیری شامل ہیں۔
ایران نے پھلے ھی واضح کردیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی اور یورینیم کو ملک سے خارج کرنے کے بارے میں مذاکرات نھیں کرے گا کیونکہ یہ ایران کی ریڈ لائنیں ہیں۔