فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطینی ذرائع نے آج انکشاف کیا ہے کہ نئے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عباس زکی کے ذریعے 

صدر بشار الاسد کے نام اپنے پیغام میں شام ـ قطر تعلقات کی بھتری کی خواھش ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ قطر کی سابقہ خارجہ پالیسی بدل دی گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عباس زکی نے چند روز قبل دمشق میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کے دوران نئے امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کا ایک خط ان کے سپرد کیا ہے جس میں تمیم بن حمد نے خواھش ظاھر کی ہے کہ قطر اور شام کے تعلقات بھتر ھوں۔
امیر قطر نے کھا ہے کہ قطر میں نئی حکومت برسر اقتدار آئی ہے اور خارجہ پالیسی مکمل طور پر بدل دی گئی ہے چنانچہ دو ملکوں کے درمیان تعلقات کے لئے راستہ ھموار ہے۔
ادھر لبنانی اخبار السفیر نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ اس پیغام کے معنی یہ ہیں کہ قطر اپنی خارجہ پالیسی قدم بقدم تبدیل کررھا ہے کیونکہ اس پالیسی کو اچانک اور ایک ھی مرحلے میں بدلنا ممکن نھیں ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ زکی عباس کو امیر قطر نے اس وقت شام جانے کا مشن سونپا تھا جب انھوں نے حال میں محمود عباس کی ملاقات کی تھی۔
اس میں شک نھیں ہے کہ قطر کی عظیم مالی امداد کی وجہ سے شام کا ایک بڑا حصہ تباہ ھوچکا ہے اور دمشق نے بھی بارھا قطر کے اس رویئے پر تنقید کی ہے۔
قطر نے شام کے خلاف برسر پیکار دھشت گردوں کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراھم کرکے اس ملک کی ویرانی میں اھم کردار ادا کیا ہے۔
مصری قلمکار سناء السعید نے "تھپڑ اس کے لئے جس کا وہ مستحق ہے" کے عنوان سے ایک مضمون میں لکھا: چھوٹی ریاست قطر نے اپنی مرضی سے ـ دھشت گرد گروپوں کے سب سے بڑی حامی کے طور پر ـ تین ارب ڈالر شام میں مسلح گروپوں کو ادا کئے ہیں۔
اس مضمون میں کھا گیا ہے: قطر پیسے کے ذریعے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور امریکہ کی خواھش کے مطابق حکومتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ امریکہ کی مدد سے علاقے کو عدم استحکام اور افراتفری سے دوچار کرے اور صھیونی ریاست کے مفاد میں عظیم تر مشرق وسطی کی تشکیل کے لئے راہ ھموار کرے۔
سناء السعید نے مزید لکھا ہے: شام میں قطر کی مداخلت اس بات کا نتیجہ ہے کہ مغربی دنیا نے علاقے میں قطر کو مرکزی کھلاڑی کے عنوان سے کردار سونپا ہے جس کی وجہ سے قطر مسلح گروپوں اور دھشت گردوں کے لئے ھتھیارو کی سپلائی اور دھشت گردوں کی دھشت گردی کا سرچشمے میں تبدیل ھوا۔
اس مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسٹاک ھوم میں ھتھیاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں تحقیق کرنے والے ایک ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے 2012 اور 2013 کے دوران اسلحے کے 70 کھیپ آئیر کارگو کے ذریعے ترکی منتقل کئے ہیں اور یہ ھتھیار شام کے خلاف برسر پیکار دھشت گردوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔
سناء السعید نے لکھا ہے کہ قطر کا کردار شام کے دھشت گردوں کے لئے ھتھیاروں کی فراھمی تک محدود نھیں ہے بلکہ قطر کے شیطانی اور جھنمی چینل الجزیرہ جھوٹی تشھیری مھم چلا کر حقائق کی تحریف میں مصروف عمل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال مارچ کے مھینے میں شام مخالف گروپوں کا اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ھوا اور اس اجلاس کے موقع پر شام کا سفارتخانہ باغی گروپوں کی تحویل میں دیا گیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh