فلسطینی تنظیموں نے مسجد الاقصی میں صھیونی حکومت کی غیرقانونی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل، اوقاف و اسلامی امور کی کونسل ، اور دارالافتاء قدس نے آج اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہ جو مختلف ذرائع ابلاغ میں شائع ھوا ، مسجد الاقصی کے مشرقی حصے میں یھودیوں کے عبادت خانے کی تعمیر کے لئے صھیونی حکومت کے منصوبے کی بابت خبر دار کیا ہے اور اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اس منصوبے میں کئي اسلامی اور قدیمی آثار کو مٹانا شامل ہے اور اس کا مقصد و ھدف قدس کے مقدس مقامات کو نابود کرنا ہے اور فلسطینی قوم اس منصوبے کو مسترد کرتی ہے فلسطین کی ان تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے رقبے کے ایک پنجم حصے پر یھودیوں کی عبادت گاہ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوشیشں تیز کردی گئی ہیں۔
اس بیان میں آیا ہے مسجد الاقصی دینی، سیاسی،اورحاکمیت کے لحاظ سے عالم اسلام سے متعلق ہے اور صھیونیوں کا اس پر کوئی حق نھیں ہے۔