فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم پر عالمی خاموشی تشویشناک بات ہے۔

عالمی امور کے ھندوستانی تجزیہ نگار قمرآغا نے کھا کہ جس بڑے پیمانے پر بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ھو رھی ہیں اس پر عالمی اداروں اوراوآئی سی کی خاموشی معنی خیز ہے۔
 قمرآغا کے کھنے کے مطابق امریکہ اور یورپی ممالک بحرین سے تیل حاصل کرنے کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم پرخاموش ہیں ۔اوراسی وجہ سےبحرین میں عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ بحرین کے عوام بیدار ہیں اور جس منظم طریقے سے ان کی تحریک چل رھی ہے اس سے دکھائی دیتا ہے کہ انھیں جلد کامیابی ملے گی۔
واضح رھے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی امتیازی اور تشدد پر مبنی پالیسی اور ظلم و ستم کے خلاف اس ملک کے مختلف شھروں اور علاقوں میں مظاھرے ھو رھے ہیں۔
اوراسی سسلسلے میں جمعہ کے روز بھی احتجاجی مظاھرے کئے گئے۔ جن میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی اقتدار سے علیحدگی اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
روس نے کھا ہے کہ شام میں لڑنے کے لئے افغانستان میں دھشتگردوں کو ٹریننگ دی جارھی ہے۔
ریانووستی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج پریس کانفرنس میں کسی ملک کانام لئےبغیر کھا ہے کہ بعض ممالک، افغانستان میں جنگجوؤں کو ٹریننگ دے رھے ہیں تاکہ انھیں شام بھیجا جاسکے۔ ان افراد کو حکومت کابل کے کنٹرول سے باھر علاقوں میں دھشتگردوں کی ٹریننگ دی جارھی ہے۔ انھیں کیمیاوی ھتھیاروں کا استعمال بھی سکھایا جارھا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کھا کہ اس وقت دھشتگرد گروہ، جبھۃ النصرۃ عراق میں دھشتگردانہ کاروائيوں کے لئے بھر پور کوششیں کررھا ہے اور وہ اس غرض سے دھشتگردوں کو عراق بھیج رھا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی کردستان کے ایک اعلی عھدیدار جبار یاور نے کھا ہے کہ کردستان میں دھشتگردوں کی دراندازی کے پیش نظر پیش مرگہ فورس کو الرٹ کردیا گيا ہے۔
  

Add comment


Security code
Refresh