روس نے کھا ہے کہ شام میں لڑنے کے لئے افغانستان میں دھشتگردوں کو ٹریننگ دی جارھی ہے۔
ریانووستی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج پریس کانفرنس میں کسی ملک کانام لئےبغیر کھا ہے کہ بعض ممالک، افغانستان میں جنگجوؤں کو ٹریننگ دے رھے ہیں تاکہ انھیں شام بھیجا جاسکے۔
ان افراد کو حکومت کابل کے کنٹرول سے باھر علاقوں میں دھشتگردوں کی ٹریننگ دی جارھی ہے۔ انھیں کیمیاوی ھتھیاروں کا استعمال بھی سکھایا جارھا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کھا کہ اس وقت دھشتگرد گروہ، جبھۃ النصرۃ عراق میں دھشتگردانہ کاروائيوں کے لئے بھر پور کوششیں کررھا ہے اور وہ اس غرض سے دھشتگردوں کو عراق بھیج رھا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی کردستان کے ایک اعلی عھدیدار جبار یاور نے کھا ہے کہ کردستان میں دھشتگردوں کی دراندازی کے پیش نظر پیش مرگہ فورس کو الرٹ کردیا گيا ہے۔