فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 18 انقلابی شیعہ افراد کو پانچ سے سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 فرانس خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے 15 شیعہ جوانوں کو سات سال کے لئے اور دیگر 3 افراد کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے ان افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے منامہ کے نزدیک شیعہ نشین علاقے کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔
ستمبر 2013 سے اب تک 122 شیعہ انقلابیوں کو عمر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں جو آل خلیفہ کی جانب سے بحرین میں جاری انقلابی لھر کو دبانے کی کوشش کا واضح ثبوت ہے۔
واضح رھے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف سن 2011 سے مظاھرے کئے جا رھے ہیں اور عوام کی جانب سے اس بات کا شدید مطالبہ کیا جا رھا ہے کہ ان کو جمھوری حقوق فراھم کئے جائیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh