غاصب صھیونی حکومت نے بالآخر پچاس سال کی مبھم سیاست کے بعد ایٹم بم کے حامل ھونے کا دعویٰ کر دیا۔
غاصب صھیونی حکومت کے سابق وزیر اعظم گلڈامایر کے معاون ارنون عزرا نے عربی چینلز کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ غاصب صھیونی حکومت سن 1973 میں مصر کے خلاف ایٹم بم کے استعمال کا ارادہ رکھتی تھی۔
عزرا نے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ اس وقت کے آرمی چیف موشہ دایان نے جنگ کے بحرانی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ مصر کے خلاف ایٹم بم کے استعمال کی اجازت دیں لیکن اس مشورے کی سختی سے مخالفت کی گئی تھی۔
واضح رھے کہ ستائیس سال پھلے غاصب صھیونی حکومت کے ایٹمی ادارے کے سابق متخصص مردخائی وانونو نے یہ راز فاش کیا تھا کہ غاصب صھیونی فوج کے پاس اس وقت دو سو سے زیادہ ایٹمی وار ھیڈز موجود ہیں۔