مصر کے وزیر دفاع نے اس ملک کی فوج سے اخوان المسلمین کے ارکان کو نکالے جانے پر تاکید کی ہے۔
مصر کے وزیر دفاع عبدالفتاح السیسی نے امریکہ میں صھیونی لابی کے وفد کہ جس کی قیادت ایک امریکی جنرل آنرا یوول والری کررھا تھا سے یہ وعدہ کیا ہے کہ مصر کی اخوان المسلمین سے وابستہ ارکان کو اس ملک کی فوج سے نکال دیا جائے گا۔
اس وفد کے ایک رکن نے قاھرہ میں السیسی کے ملاقات کی ہے اور تاکید کی کہ مصر کے وزیر دفاع نے اخوان المسلمین سے وابستہ ارکان کو فوج سے نکالے جانے کے عمل کو طولانی قرار دیا ہے۔
یاد رھے کہ مصر میں فوجی کودتا کے بعد اس ملک کی فوج نے اخوان المسلمین سے وابستہ ارکان کے اخراج کے عمل کو اپنے مستقل ایجنڈے میں شامل کرلیاہے۔