فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی سیکورٹی سرویسز ، جنین کیمپ اور تحریک جھاد اسلامی کے ارکان کی گرفتاری جاری رکھے گی۔
الرسالہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود کہ فلسطین کے تمام گروہ ، فلسطینی رھنماؤں کی گرفتاری کے روکے جانے کے خواھاں ہیں ، فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی سیکورٹی سرویسز نے غاصب صھیونی حکومت کی فوج کے ساتھ تعاون کے دائرے میں آج صبح ھی سے جنین کیمپ پر حملے کے ساتھ چار فلسطینی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کرکے انھیں رھا کردیا۔ تحریک جھاد اسلامی نے اپنے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تنقید کرتے ھوئے غاصب صھیونی حکومت کے ساتھ مقابلہ پر تاکید کی۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ فلسطین کی منتخب حکومت کے ترجمان کے گذشتہ روز فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے اس طرز عمل کو غیر مناسب قرار دیا تھا اور فلسطین کے تمام گروھوں کو قومی مذاکرات کی دعوت دی تھی۔