فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 سعودی عرب میں حکومت مخالف ایک کروڑ اسی لاکھ عوام نے آل سعود کی حکومت کے خلاف جاری جدوجھد کی حمایت کی ہے۔

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت کے خلاف تحریک کہ جو انٹرنیٹ پر " ھماری تنخواھیں کافی نھیں ہیں" کے نام سے شروع ھو چکی ہے۔
 اس تحریک میں سعودی عرب کے ایک کروڑ اسی لاکھ عوام نے آل سعود کے خلاف اس جدوجھد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس انٹرنیٹ تحریک میں حصہ لینے والی سعودی عوام نے آل سعود حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور عوام کی معاشی مشکلات پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظھار کیا ہے۔
یاد رھے کہ سعودی عرب دنیا کے امیر ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس ملک کی اکثریت غربت کا شکار ہیں اور لوگوں کی قدرت خرید بھت ھی کم ھو گئی ہے۔
ادھر سعودی عرب کے شھر ریاض میں شیعہ عالم دین شیخ سلمان العلوان کو سزا سنائے جانے کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاھرے کئے اور انکی رھائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ سلمان العلوان کو سن 2004 میں گرفتار کر کے جیل کے انفرادی سیل میں رکھا گیا تھا اور اس مدت میں انکو اپنے اھل خانہ سے ملنے کی بھی اجازت نھیں تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh