www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں امریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاھو کو

 جھوٹا اور گمراہ انسان قراردیتے ھوئے کھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو گذشتہ 22 سال سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف یہ جھوٹ بولتے چلے آرھے ہیں کہ ایران 6 مھینے کے بعد ایٹم بم بنا لےگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کھا کہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کی کوئی وقعت اور حیثیت نھیں ہے اور سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیلی وزير اعظم جھوٹے ہیں۔ جواد ظریف نے کھا کہ آج جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم تنھا اور الگ تھلگ ھوگئے ہیں۔ جواد ظریف نے کھا کہ فلسطینیوں پر ظلم کرنے والے اور فلسطینی عوام کا حق چھیننے والے انسانی حقوق کے پاسدار نھیں بن سکتے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کھا کہ اسرائیل پچھلے 22 سال سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف غلط جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کرتا چلا آرھا ہے اسرائيل کو اب ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف جھوٹ بولنے کی اجازت نھیں دی جائے گی وہ 22 سال تک یہ جھوٹ بول چکا ہے کہ ایران 6 ماہ کے بعد ایٹمی ھتھیار بنا لےگا ۔
جواد ظریف نے کھا کہ ایران کو ایٹمی ھتھیاروں کی کوئی ضرورت نھیں اور نہ ھی ایٹمی ھتھیار ایران کے مذھبی عقیدے کے مطابق ہیں انھوں نے کھا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ایٹمی ھتھیاروں کی حرمت کا فتوی موجود ہے ایران ایٹمی ھتھیاروں کی تلاش میں نھیں بلکہ ایٹمی دانش کی جستجو میں ہےجو ایرانی قوم کا حق ہے اور ایرانی حکومت ایرانی قوم کے حقوق کا عالمی سطح پر بھر پور دفاع کرےگی۔
 

Add comment


Security code
Refresh