اسلامی جمھوریہ ایران کے سیاسی امور کے ماھر مصری روزنامہ نگار محمد محسن ابو النور نے امن کے نوبل انعام کے لئے
ناموں کا تعین کرنے والی کمیٹی کے عھدیداروں سے اپیل کی ہے کہ ایران اور مغرب کے درمیان صلح کے عمل کے دوبارہ آغاز کے لئے اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر کی کوششوں کی پاداش میں اس سال کا نوبل انعام ڈاکٹر حسن روحانی کو دیا جائے۔
العام کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن ابو النور نے خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس سال کے امن کے نوبل انعام کے اھل ہیں۔
جس طرح اکتوبر ۲۰۰۹ میں امریکی صدر باراک اوباما کی صدارت کے ابتدائی دور میں امن کا نوبل انعام انھیں دیا گیا بالکل اسی طرح اس سال یہ انعام ایران کے صدر حسن روحانی کو دیا جائے۔
ابو النور نے مزید کھا کہ اس طرح امریکہ اور ایران کے درمیان امن کے جاری سلسلے کی حوصلہ افزائی ھو گی۔
واضح رھے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مغرب کو ایران کے ساتھ مذاکرات کی دعات دی تھی اور دنیا کے تمام ممالک کو امن و صلح کی دعات دی تھی۔