فلسطین کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ نے بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحٰ مقدس مقامات کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔
مصر کے الشرق الاوسط نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ شیخ یوسف ادعیس نے آج کھا ہے کہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر قبضہ ھو چلا ہے اور یہ مقامات ریڈ لائن ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری ان مقدس مقامات پر صھیونی غاصب حکومت کے حالیہ جرائم کو نظر انداز نہ کرے۔
انھوں نےبیت المقدس میں عیسائیوں کے قبرستان اور دیگر مقدس مقامات پر صھیونی بستیوں کے باشندوں کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ صھیونی کالونیوں کے انتھا پسند باشندوں کی جانب سے مقدس مقامات خاص طور پر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی میں اضافہ ھوتا چلا جا رھا ہے۔
یاد رھے کہ صھیونی انتھا پسندوں نے غاصب صھیونی فوجوں کے ساتھ مل کر حالیہ دنوں مسجد الاقصیٰ پر اپنے وسیع حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔