www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 پاکستان کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کے نتیجہ میں 50 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ھونے 

اور سینکڑوں افراد کے زخمی ھونے کی اطلاعات موصول ھوئی ہیں۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز شام 4 بج کر29 منٹ پر محسوس کئے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز زیر زمین 23کلو میٹر گھرائی میں بلوچستان کے علاقے دالبندین سے145 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے سے خوفزدہ لوگ دفاتر اور گھروں سے باھر آگئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں کراچی،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،سکھر،نواب شاہ، ٹھٹھہ، خیرپور ، ٹنڈو محمد خان،پڈعیدن،ھنگورجہ، رسول آبادجبکہ بلوچستان کے علاقے تربت ،گوادر ،کوئٹہ ،سبی ،دالبندین،مستونگ،قلات،سوراب،پنجگور،جعفر آباد اور نصیر آبادخضداراوراس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔
امریکی جیو لوجکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 تھی، جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے جس کی شدت 5.9تھی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران کے علاقے لباج میں زلزلے کے جھٹکوں سے کچے مکانات کو نقصان پھنچا ہے اور متعدد مکانات منھدم ھو گئے ہیں۔
علاقے میں امدادی کاروئیاں جا ری ہیں۔ آواران میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ھو چکا ہے۔ زلزلے سے متعدد مکانات اور دکانیں زمین بوس ھو گئیں ہیں۔ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے کوئٹہ سے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔
ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر تربت سے بھی متعدد افراد کے جاں بحق ھونے کی اطلاعات موصول ھوئی ہیں۔ تربت کے علاقے داندار میں تمام مکانات زمین بوس گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں زلزلے سے کچے مکانات گرنے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق کچے مکانات کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ھلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاھر کیا جا رھا ہے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان کے مطابق 200 اھلکاروں پر مبنی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں خضدار اور آواران روانہ کر دی گئی ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh