www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر میں سرکاری ٹیلیوژن نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی عدالت عالیہ نے اخوان المسلمون پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عدالت نے حکم جاری کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ اخوان السلمون پر ھر قسم کی سرگرمی انجام دینے پر پابندی ہے اور ایک حکم نامے کے تحت اس جماعت کی تمام تر جائداد ضبط اور بینک اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
اخوان کے جن رھنماوں کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات صادر ھوئے ہیں ان میں اخوان رھنما محمد بدیع، خیرات شاطر، محمد بیومی اور حاذم ابو اسماعیل شامل ہیں۔
ان افراد پر لوگوں کو معزول شدہ صدر محمد مرسی کے مخالفین کے قتل عام پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ادھر اخوان المسلمون کے ترجمان جھاد الحداد کو گرفتار کرنے کی بھی خبریں موصول ھوئی ہیں جو ان دنوں روپوشی کی زندگی گذار رھے تھے اور ان کی تمام تر سرگرمیاں سوشل میڈیا تک محدود تھیں۔
جھاد الحداد کو مصر کے صوبے قلیوبیہ کے سابق گورنر حسام ابوبکر کے ھمراہ قاھرہ کے ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh