www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال پر ابھی تک باغیوں کا قبضہ ہے اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شدت پسندوں نے ابھی تک درجنوں افراد کو یرغمالی بنایا ھوا ہےجبکہ سکیورٹی فورسز نے آّپریشن شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ھفتہ کے روز نیروبی کے شاپنگ مال میں شدت پسند گروہ الشباب کے 10 سے زیادہ کارکنوں نے فائرنگ کی جس سے اب تک 68 افراد ھلاک اور 180 سے زیادہ لوگ زخمی ھوچکے ہیں۔
حملے میں کینیڈین سفارتکاراینی میری ڈسلوجس سمیت دو کینیڈین اور فرانس کے 2 شھری ھلاک ھوئےجبکہ کئی امریکی زخمی ھوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ھوئےمطالبہ کیا ہے کہ کینیا صومالیہ سے اپنی فوج واپس بلائے۔
دوسری طرف کینیاکےصدر کا کھنا ہے کہ حملہ ملک کےخلاف سازش ہے دھشت گردوں کوشکست دے کر ھی دم لیں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh