www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطینی مجاھدین نے غزہ پر صھیونی حکومت کے تازہ حملوں کے جواب میں صھیونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی عھدیدار نے گذشتہ رات اعلان کیا کہ فلسطینی مجاھدین نے اسرائیل کے جنوب میں غزہ سے راکٹ فائر کئے اور اس حملے میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
 یاد رھے کہ غاصب صھیونی حکومت مسلسل غزہ کے علاقے کو اپنے فوجی حملوں کا نشانہ بنائے رکھتی ہے اور اس علاقے کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف تشدّد پسندانہ اقدامات روکنے کے لئے بین الاقوامی اداروں کی کسی بھی درخواست کو خاطر میں نھیں لاتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh