www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ نے ایٹمی انرجی کے بارے میں اپنے دوھرے معیارات کا ثبوت پیش کرتے ھوئے ھندوستان میں ایک ایٹمی بجلی گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 امریکی کمپنی ویسٹنگ ھاوس ھند امریکہ معاھدے کے تحت ھندوستان کو ایٹمی بجلی گھر بنانے کی ٹکنالوجی فراھم کرے گي، یہ ایٹمی بجلی گھر شمال مغربی ریاست گجرات میں بنایا جائے گا۔
 اس ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ھندوستان کے موقع پر ابتدائي مذاکرات انجام پائے تھے۔
ھندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر من موھن سنگھ اس معاھدے کو اپنے واشنگٹن کے دورے میں حتمی شکل دینگے۔ وہ صدر اوباما کے ساتھ معاھدے پر دستخط کریں گے۔
ھندوستان کی اپوزیشن کا کھنا ہےکہ ھندوستان نے گجرات میں اسی ایٹمی بجلی گھر کے لئے امریکہ کو خاصی مراعات دی ہیں۔ اس وقت ھندوستان میں چھے ایٹمی بجلی گھروں میں بیس ری ایکٹر کام کررھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh