آل سعود کی حکومت کے ایک مخالف رھنما نے کھا ہےکہ آل سعود کے شھزادوں میں تخت و تاج کے لئے شدید رسی کشی جاری ہے۔
سعد الفقیہ نے آج ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کھا کہ سعودی عرب میں شھزادہ نایف کی موت کے بعد متعب بن عبداللہ کے گروہ نے ھمہ گير سازشوں کا آغار کردیا ہے۔
سعد الفقیہ نے کھا کہ حالیہ تبدیلیوں کا مقصد جن میں نائب وزیردفاع خالد بن سلطان کو برطرف کیا گيا ہے عبدالعزیز کے بیٹوں کو ھٹاکر دوسرے گروہ کو اقتدار میں لانا ہے۔
الفقیہ نے کھا کہ سعودی عرب کے ولی عھد شھزادہ سلمان کو آئندہ دنوں میں برطرف کردیاجائے گا کیونکہ ھرلمحہ ان کی معزولی کی خبر آسکتی ہے اس طرح متعب بن عبداللہ کے تخت سلطنت پربیٹھنے کا امکان بڑھ جائے گا۔
سعد الفقیہ نے کھا کہ سعودی عرب میں ظاھری زرق و برق کےبرخلاف عوام کی بڑی تعداد معیشتی مسائل میں مبتلا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب میں جمھوریت کے حق میں ھونے والے احتجاج کو نظرانداز کرنے کی مذمت کی۔
سعودی عرب کے حکومت کے اس مخالف رھنما نے کھا ہےکہ مغربی ممالک سعودی عرب میں حکومت کی تبدیلی نھیں چاھتے اسی وجہ سے وہ عوامی تحریک کی حمایت نھيں کررھے ہیں۔
سعودی عرب مغربی حکام اور میڈیا کے ذمہ داروں کو موٹی موٹی رشوتیں دے کر اپنے ملک کی خبروں کا بائکاٹ کراتا رھتا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کھنا ہےکہ سعودی عرب میں عوام ابتدائي ترین جمھوری حقوق سے بھی محروم ہیں۔