بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سابق رھنما کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاھرےھوئے جن میں متعدد افراد زخمی ھوئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سینئررھنماعبدالقادر ملا کی عمر قید کی سزاکو سزائے موت میں تبدیل کرنے کے خلاف آج ھڑتال کی جا رھی ہے اور اس دوران احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ھوئیں جن میں 2پولیس اھلکاروں سمیت 5افراد زخمی ھوئے جبکہ پولیس کی گاڑی سمیت8 کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
بنگلہ دیش کی عدالت نےاس ملک کی جماعت اسلامی کے رھنما عبدالقادر کو فروری میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے اب سزائے موت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پینسٹھ سالہ عبدالقادر کو انیس سو اکھتر میں جنگی جرائم میں ملوث ھونے پر سزاسنائی گئی ہے۔
واضح رھے کہ 15جولائی2013کوبھی بنگلہ دیش کےعدالتی ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے سابق رھنما غلام اعظم کو 1971 کے واقعات میں ھونے والی دھشتگردی اور مظالم کی پلاننگ اور ماسٹرمائنڈ ھونے کے الزام میں ۹۰ سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پرمظاھرے ھوئے اور ھونے والے پرتشدد مظاھروں میں 5افراد ھلاک اور متعدد زخمی ھوئےتھے۔