مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ اھلبیت علیھم السلام کا راستہ اسلام کا سچا اور صحیح
راستہ ہے کھا: مغرب مختلف طریقہ سے افکار اھلبیت(ع) کی ترویج کے راستہ میں روڑے اٹکاتا رھا ہے ۔
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عالمی صلح و سلامتی کونسل کے رکن هیثم ابو سعید سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے خلاف سامراجی ممالک کے اقدامات کا مقصد اسلام کو نقصان پھونچایا جانا اور کھا: اسلام کے دشمنوں نے اپنی تمام توانائی اسلام کو نقصان پھونچانے اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے میں صرف کردی ہے تاکہ یہ ممالک عالمی میدان میں اپنے اثرات نہ چھوڑ سکیں ۔
انھوں نے مزید کھا: ان ممالک نے دھشت گرد تکفیروں کی کھلم کھلا حمایت کرکے اسلامی ممالک میں بھت بڑی جنایت انجام دی و نیز عام معاشر کے ذھنوں میں اسلام کی بری تصویر کھینچ دی ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ مغرب اسلامی کی ترویج اور اسلامی بنیادوں کے استحکام سے ھراساں ہے کھا: اھلبیت علیھم السلام کا راستہ اسلام کا سچا اور صحیح راستہ ہے اور مغرب مختلف طریقہ سے ان افکار کی ترویج کے راستہ میں روڑے اٹکا رھا ہے ۔
انھوں نے تاکید کی : اهل بیت (ع) کے نظریات ھر قسم کی شدت پسندی کے مخالف اور تمام افراد کے نظریات کو محترم شمار کرتے ہیں ۔
آیت الله بشیر نجفی نے ظهور امام زمانہ (عج) کو پوری دنیا کے لئے خوش ائند جانا اور کھا : منجی کا ظھور ایک ایسا امر ہے جس پر بھت سارے ادیان کو اتفاق نظر ہے ، خدا کی عنایتوں سے حضرت کے ظھور کے بعد معاشرہ سے ظلم و ستم کا خاتمہ ھوگا ، بدحالی دور ھوگی اور ھر طرف عدل و انصاف کا بول بالا ھوگا ۔