www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک کے نائب چیرمین مرتضی پویا نے آل سعود اور صھیونیوں کے گٹھ جوڑ کو

 مشرق وسطی اور مسلمان ملکوں میں فرقہ واریت کا بنیادی سبب قراردیا ہے۔
مرتضی پویا نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےھوئے کھا ہے کہ پاکستان سمیت کھیں بھی سنی شیعہ یا فرقہ وارانہ مسئلہ نھیں ہے بلکہ امریکہ، اسرائيل اور علاقے میں اسکے اتحادی آل سعود کی سازش کے نتیجے میں مسلمان ملکوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔
مرتضی پویا نے مشرق وسطی بالخصوص شام میں دھشتگردوں کی غیر انسانی کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ مغربی میڈیا سمیت بعض عرب اور ھمارا پاکستانی میڈیا بھی اسے شیعہ سنی جنگ قرار دے رھے ہیں اور اس طرح عوام کو گمراہ کیا جارھا ہے۔
پاکستانی عوامی تحریک کے نائب چیرمین نے یہ بات زور دے کرکھی ہے کہ آج مسلمانون کے ساتھ ساتھ نظریہ اسلام کو بھی نقصان پھنچایا جارھا ہے اور اسلام کے خلاف نیز امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کا بنیادی ھدف اسرائيل کاتحفظ ہے۔ ان کا کھنا ہے کہ شام کو اسرائیل کی مخالفت کی سزا دی جارھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh