شام کی مسلح افواج نے عیسائیوں کے شھر معلولا میں جمع ھونے والے سینکڑوں دھشت گردوں کو ھلاک کردیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے وابستہ
گروہ "جبھۃالنصرہ" سے تھا۔
العالم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع عیسائی شھر معلولا، کچھ عرصے سے جبھۃالنصرہ کے دھشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنا تھا اور اس شھر کے درجنوں افراد سلفی تکفیریوں کی درندگی کا نشانہ بنے تھے، اور شام کی مسلح افواج نے اس شھر سے دھشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کیا؛ چنانچہ اس کاروائی میں سینکڑوں دھشت گرد ھلاک ھوئے۔
علاوہ ازیں روسی خبر ایجنسی ایتار تاس کی رپورٹ کے مطابق کل (اتوار 15 ستمبر 2013 کو) بھی جبھۃالنصرہ نے معلولا پر قبضہ کرنے کی نئی کوشش کی اور اس دھشت گرد ٹولے کے 100 دھشت گردوں نے شھر کے نواحی دیھاتوں پر حملہ کیا لیکن سرکاری فوجی دستوں نے ان کا حملہ روکا اور شدید لڑائی کے دوران زیادہ تر دھشت گرد ھلاک ھوئے۔ جس کے بعد دھشت گرد اطراف کے دروں اور غاروں میں چھپ گئے۔