جھاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الھندی نے کھا ہے کہ مسجد الاقصی کو ویران کرنے کے بارے میں غاصب صھیونی مغالطے
میں پڑے ھوئے ہیں اسلئے کہ اس مقدس مسجد کو ویران کرنے سے قبل خود اسرائیل تباہ ھوجائے گا۔
فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق محمد الھندی نے ایک بیان میں مسجد الاقصی کے نیچے ھونے والی کھدائی اور بیت المقدس کو یھودیوں کا شھر بنانے سے متعلق غاصب صھیونی حکومت کے جاری منصوبے کی طرف اشارہ، اور صھیونیوں کو مخاطب کرتے ھوئے کھا ہے کہ تحریک مزاحمت،مقدس اسلامی مقامات خاص طور سے مسجد الاقصی کی محافظ ہے جو ان مقدس مقامات کی آزادی تک غاصب صھیونی حکومت کے خلاف جدوجھد جاری رکھے گی۔
جھاد اسلامئی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الھندی نے صھیونی حکومت کے ساتھ سازباز کے مذاکرات جاری رکھے جانے پر فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو خبردار بھی کیا۔