www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے آج مظفرنگر کے فساد زدہ علاقے کا دورہ کیا۔

مظفر نگر پھنچنے پر لوگوں نےکالے جھنڈوں سے ان کا استقبال کیا اور ان کی حکومت کو فرقہ وارانہ فسادات کنٹرول کرنے میں ناکام قراردیا۔ ھندوستان کے سیاسی حلقے یوپی حکومت پر مظفر نگر میں فرقہ وارانہ فسادات کے حوالے سے شدید تنقید کر رھے ہیں۔
یوپی کے وزیر اعلی نے ایسے عالم میں مظفرنگر کا دورہ کیا ہے جبکہ کل وزیراعظم من موھن سنگھ مظفر نگر کا دورہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم اکھلیش یادو کےساتھ حالات کا جائزہ لیں گے۔ یوپی کی صوبائي اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کو آڑے ھاتھ لینے کی تیاریاں کررھی ہیں۔
واضح رھے کہ ھندوستان میں بعض انتھا پسند ھندو پارٹیوں اور حکومت و سکیورٹی ڈھانچے میں ان پارٹیوں کےاثرورسوخ کی بنا پر ھندوستانی مسلمانوں کےخلاف وقتا فوقتا تشدد کا مظاھرہ ھوتا رھتا ہے جن میں مسلمانوں کاجانی اور مالی نقصان ھوتا ہے۔
ھندوستان میں ھر سیاسی پارٹی مسلمانوں کی حمایت کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے لیکن اقتدار میں پھنچنے کےبعد وہ مسلمانوں سے منہ پھیر لیتی ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh