www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ملاکنڈ ڈویژن کے علاقہ دیر میں بارودی دھماکے کے نتیجہ میں میجر جنرل ثناءاللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف ھلاک ھوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر فوجی افسران پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کے دورے پر تھے، جھاں سے واپس آتے ھوئے اپر دیر کے علاقہ میں دیسی ساختہ بارودی دھماکے میں وہ ھلاک ھوگئے۔ دھشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ واضح رھے کہ ایک روز قبل ھی وزیراعلِی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات اور ملاکنڈ سے فوج واپس بلانے کی منظوری دی تھی۔
دیگر ذرائع کے مطابق اپر دیر میں دھشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں تین اعلٰی افسران ھلاک اور دو اھلکار شدید زخمی ھوگئے جبکہ شمالی وزیرستان میں ایف سی کے قافلہ پر ایک حملہ میں ایک اھلکار اور بنوں میں خاصہ دار فورس پر حملہ میں دو اھلکار ھلاک ھوگئے۔ ھلاک ھونے والوں میں جی سی او میجر جنرل ثناءاللہ نیازی، کمانڈنگ افسر 33 بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عرفان ستار شامل ہیں۔
پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے انتھائی سینئر افسران میجر جنرل ثناءاللہ نیازی پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹوں کے دورے پر گئے تھے۔ جی او سی سوات مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل ثناءاللہ نیازی، لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عرفان ستار دورہ مکمل کرکے واپس اپنے قافلے کے ھمراہ آ رھے تھے کہ اچانک اپر دیر میں بن شاھی کے علاقہ میں دھشتگردوں کی جانب سے سڑک پر نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی، جس سے تینوں افسران موقع پر ھی ھلاک ھو گئے جبکہ دو اھلکار زخمی بھی ھوئے۔
میجر جنرل ثناءاللہ سوات ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) جبکہ لیفٹیننٹ کرنل توصیف کمانڈنگ آفیسر 33 بلوچ رجمنٹ تھے۔
معلوم ھوا ہے کہ میجر جنرل ثناءاللہ نیازی کو ھیلی کاپٹر کے ذریعے سرحدی علاقہ سے واپس آنا تھا لیکن موسم خراب ھونے کے باعث انھیں گاڑی کے ذریعے آنا پڑا اور ان کی گاڑی اس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی اور وہ حادثہ کا شکار ھوگئے۔
صدر اور وزیراعظم نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دھشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نھیں ھوں گے اور نہ ھی دھشتگردی کے خلاف حکومتی عزم متزلزل ھوگا۔
کالعدم تحریک طالبان نے فوجی افسران کے ھلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
 

Add comment


Security code
Refresh