www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یورپ کے بعد اب کینڈا میں بھی اسلامو فوبیا کا عفریت نیند سے جاگ اٹھا ہے۔

کینڈا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کےحجاب اور عمامہ پھننے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس خبر کے پھیلتے ہیں جزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جن میں مسلمان، یجودی، عیسائي اور سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان شامل تھے۔
مظاھرے میں شریک لوگوں کا کھنا تھا کہ ججاب اور عمامہ پھننا شھری آزادی سے متعلق ہے اور ان امور پر پابندی ناقابل قبول ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ کیوبیک کی ایک سیاسی جماعت سرکاری ملازمین کے حجاب، عمامہ اور دیگر مذھبی علامتوں پر پابندی لگانے کا بل تیار کررھی ہے اور اگر یہ بل منظور ھوجاتا ہے تو اس کا اطلاق اساتذہ، پولیس اھلکاروں، اسپتال کے عملے، ججوں اور دیگر سرکاری ملازمین پر ھوگا۔
سیاسی اور نفسیاتی امور کے ماھرین کا کھنا ہے کہ یورپ اور امریکہ، مذاھب بالخصوص اسلام کے خلاف اس طرح کے اقدامات کرکے اسلام کی روز افزوں ترقی کے سامنے اپنے احساس کمتری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh