اسلامی جمھوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کھا ہے کہ مسلح افواج زمین اور فضا میں ملک کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
جنرل احمد رضا پوردستان نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ بری فوج فضا اور زمین پر ھرطرح کے خطرے کا دفاع کرنے کےلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کھا کہ بری فوج نے علاقے میں تمام اقدامات پر نظر رکھے ھوئے ہے۔
انھوں نے ھفتہ دفاع مقدس کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس ھفتے بری فوج کی کامیابیوں کی رونمائي کی جائے گي۔ انھوں نے کھا کہ آئندہ جنگوں میں بنیادی کردار انسان کا ھوگا اور وھی ممالک ان جنگوں میں کامیاب رھیں گے جن کی فوجیں مومن ھوں گي۔
انھوں نے بری فوج کے وارگیمز کے بارے میں کھا کہ بری فوج کی مشقیں رواں برس نومبر کے مھینے میں جنوبی ایران میں کی جائيں گي۔