شام کے خلاف برسر پیکار دھشت گرد تکفیری ٹولوں نے حرم سیدہ زینب (سلام اللہ علیھا) پر تین مارٹر گولے پھینکے جن سے شدید دھماکے ھوئے
اور ایک بچے سمیت دو افراد شھید اور 5 افراد زخمی ھوئے۔
العھد ویب بیس نے اپنی رپورٹ میں کھا ہے کہ صھیونیت نواز مسلح تکفیری ٹولوں نےتشیع اور استکبار و صھیونیت مخالف محاذ کے خلاف اپنے وحشیانہ اقدامات جاری رکھتے ھوئے تین مارٹر گولے حرم سیدہ زینب(س) کی طرف پھینکے جو حرم کے قریب دھماکے سے پھٹ گئے۔اس حملے میں ایک بچے سمیت دو افراد شھید ھوئے۔
شام کی سرکاری خبرایجنسی ـ سانا ـ نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ھوئے اطلاع دی ہے کہ یہ تین گولے حرم سیدہ زینب(س) کے قریب ایک بس اسٹاپ پر گرے اور وھاں موجود ایک بارہ سالہ موقع پر شھید ھوگیا۔