www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام میں حکومت مخالف دھشت گرد، مقبوضہ فلسطین پر بھی کیمیائی حملے کر سکتے ہیں۔

روسی ٹی وی چینل رشا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کھا ہے کہ شام میں سرگرم عمل باغی دھشتگرد، حالات بگاڑنے کے لئے، شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں سے اسرائیل پر کیمیائی حملے کر سکتے ہیں۔ رشا ٹوڈے کے مطابق، شام کے کیمیائی ھتھیاروں پر بین الاقوامی نگرانی کی تجویز کو شام کی بشار اسد حکومت کی جانب سے قبول کیئے جانے کے بعد، دھشت گرد، حالات خراب کرنے اور شام کی حکومت کو کٹھرے میں لاکھڑا کرنے کے لئے اسرائیل کے خلاف کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
واضح رھے کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسے ثبوت بھی پیش کر چکا ہے جس سے ثابت ھوتا ہے کہ باغیوں نے شام میں کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh