www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لبنان کے اخبار" الاخبار" نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب حزب اللہ لبنان کے ساتھ اپنی دشمنی پر اصرار کرتے ھوئے شام کے بحران کو 

لبنان تک منتقل کرنا چاھتا ہے۔
شام کے بحران میں شدت آنے کے ساتھ ھی اس کا دائرہ لبنان تک پھیلانے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ھو گيا ہے۔ لبنان کے اخبار" الاخبار" نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب حزب اللہ لبنان کے ساتھ اپنی دشمنی پر اصرار کرتے ھوئے شام کے بحران کو لبنان تک منتقل کرنا چاھتا ہے۔ اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کسی بھی سازش سے دریغ نھیں کیا ہے کیونکہ شام اور لبنان علاقے میں مزاحمت کا محور ھونے کی حیثیت سے دشمنوں کے نشانے پر ہیں۔
شام کے بحران کو لبنان تک منتقل کرنے کی کوششوں کے بعد لبنان کے صدر میشل سلیمان نے ملک میں دھشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ملک کی فوجی طاقت میں اضافے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ لبنان میں دھشت گردانہ بم دھماکوں کا مقصد لبنانیوں کے درمیان پرامن بقائے باھمی کو نقصان پھنچانا اور ان کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا ہے۔
شام میں بحران اور جنگ کے بعد شام کی سرحد سے ملحقہ لبنان کے علاقوں خاص طور پر طرابلس میں حالیہ مھینوں اور ھفتوں کے دوران جھڑپیں اور بم دھماکے ھوئے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد ھلاک اور زخمی ھو چکے ہیں۔
پندرہ اگست دو ھزار تیرہ کو بیروت کے جنوب میں ضاحیہ علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں پچیس افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ھو گئے تھے۔ دھشت گردی کے ان واقعات کے بعد لبنان کے مفتی اعظم محمد رشید قبانی نے اس کا ذمہ دار صھیونی حکومت کو قرار دیتے ھوئے کھا کہ لبنان میں دھشت گردی کے ان واقعات سے صھیونی حکومت کا مقصد لبنانی عوام کے درمیان اختلاف ڈالنا اور لبنان کو خانہ جنگي کی آگ میں جھونکنا ہے۔
لبنان میں شام پر امریکہ کے ممکنہ فوجی حملے کی مخالفت میں اضافہ ھو رھا ہے۔ لبنان کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلی ملکی حکام نے شام پر فوجی حملے کے بارے میں کئی بار خبردار کرتے ھوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اقدام کے علاقے خاص طور پر لبنان پر برے اور منفی اثرات مرتب ھوں گے۔
امریکہ شام پر کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کا بےبنیاد الزام لگا کر اس پر فوجی حملہ کرنے کے لیے پر تول رھا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے ابھی تک کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کے دعوے کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نھیں کی ہے۔
حزب اللہ لبنان اور امل تحریک نے ایک مشترکہ بیان میں علاقے میں امریکہ اور صھیونی حکومت کی توسیع پسندی کے خلاف مزاحمت کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ وہ علاقے میں مزاحمت کو جاری رکھ کر امریکہ اور صھیونی حکومت کو اس کے ناجائز مقاصد حاصل نھیں کرنے دیں گے۔
حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ حزب اللہ علاقے میں امریکہ اور صھیونی حکومت کے مفادات کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور وہ لبنان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

 

Add comment


Security code
Refresh