امریکی کانگریس میں مشرق وسطٰی میں ایک نئی جنگ چھڑنے کے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اس کے باوجود امریکی صدر باراک اوباما
شام پر حملے کے لئے کانگریس کے بعض گروھوں کے رھنماوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ھوگئے ہیں۔
امریکی سینیٹ میں Robert Menendez اور Bob Corker جیسے اھم ڈیموکریٹک اور ریپبلکن اراکین نے شام پر محدود حملے کی قرارداد کی حمایت کر دی ہے۔ اس قرارداد کے بارے جلد ھی وٹنگ ھوگی۔ قرارداد کے مسودے کے مطابق شام پر محدود حملے کیلئے ساٹھ دن کی مھلت رکھی گئی ہے، جس میں ضرورت پڑنے پر مزید تیس دن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس قرارداد کے مطابق شام کے خلاف فوجی کارروائی محدود اور کیلکولیٹڈ ھوگی، قرارداد کے مسودے کے مطابق شام کی سرزمین میں امریکی فوجیوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے جنگ مخالف گروہ نے مظاھرہ کیا ۔ ان کا کھنا تھا کہ امریکہ کو نئی جنگ شروع نھیں کرنی چاھیے۔