www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کو دھشت گردی کے مراکز میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف ھوا ہے جس کی حکومت ذرائع نے بھی 

تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرصوبائی حکومت نے دینی مدارس کی مانٹیرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ریکارڈ اور فنڈنگ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رھی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کی کل تعداد10ھزار434 ہے۔ان مدارس کو3کیٹگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔
اے کیٹگری انتھائی خطرناک۔ بی کیٹگری خطرناک اور سی کم خطرناک شامل ہیں۔545مدارس خطرناک قراردیئے گئے ہیں،جن میں سے28 اے کیٹگری میں شامل ہیں،اے کیٹگری کے انتھائی خطرناک مدارس میں سب سے زیادہ11 مدارس ملتان میں ہیں۔لاھورمیں ان کی تعداد3ہے۔ بی کیٹگری کے خطرناک مدارس کی تعداد255اور سی کیٹگری کے کم خطرناک مدارس کی تعداد 262ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرصوبائی حکومت ان مدارس کے ریکارڈ اور فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کررھی ہے۔اور ان کی نگرانی مزیدکڑی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh